خلیجی ممالک میں پاکستانی مزدوروں کی افرادی قوت بھیجنے کے معاہدے
پاکستان پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت، خصوصاً ذوالفقار علی بھٹو کے زمانے میں پاکستان نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، قطر، بحرین اور عمان سمیت متعدد خلیجی ممالک کے ساتھ افرادی قوت کی فراہمی اور مزدوروں کے روزگار کے لیے تعاون کو فروغ دیا۔ اسی دور میں حکومت نے بیرونِ ملک روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے سرکاری سطح پر اقدامات کیے، جس سے لاکھوں پاکستانی مزدوروں کو خلیجی ممالک میں ملازمت (ILO)کے مواقع ملے۔
ان اقدامات کے نتیجے میں:
پاکستانی ہنرمند اور غیر ہنرمند مزدوروں کے لیے خلیجی ممالک میں روزگار کے دروازے وسیع ہوئے۔
بیرونِ ملک سے ترسیلاتِ زر میں نمایاں اضافہ ہوا، جس سے قومی معیشت کو فائدہ پہنچا۔
حکومت نے بیرونِ ملک ملازمت کے لیے باقاعدہ قانونی اور انتظامی نظام کو مضبوط بنایا، جس میں سرکاری اداروں کے ذریعے بھرتی اور کارکنوں کے حقوق کے تحفظ پر بھی توجہ دی گئی۔
(Overseas Employment Corporation)
