پاکستان اسٹیل ملز کراچی کا قیام۔

پاکستان اسٹیل ملز کراچی پاکستان کی سب سے بڑی مربوط فولاد ساز صنعت ہے، جس کے قیام کا مقصد ملک کو فولاد کی پیداوار میں خود کفیل بنانا اور صنعتی ترقی کو فروغ دینا تھا۔ اس منصوبے کی بنیاد سابق وزیرِ اعظم (Pakistan Steel)ذوالفقار علی بھٹو نے 30 دسمبر 1973ء کو رکھی۔ یہ منصوبہ اُس وقت کے سوویت یونین کے تکنیکی اور مالی تعاون سے مکمل کیا گیا، جبکہ تجارتی پیداوار کا آغاز بعد میں 1981ء میں ہوا۔

پاکستان اسٹیل ملز کے قیام سے ملک میں بھاری صنعتوں کی ترقی، روزگار کے ہزاروں مواقع، انجینئرنگ کے شعبے کی مضبوطی اور درآمدی فولاد پر انحصار کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا گیا۔ یہ منصوبہ پاکستان کی صنعتی (Competition Commission of Pakistan)تاریخ کے اہم ترین منصوبوں میں شمار ہوتا ہے۔

مزید معلومات کے لیے:

پاکستان اسٹیل ملز کی تاریخ
پاکستان اسٹیل ملز (سرکاری ویب سائٹ)